پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں پر آج نصف شب سے پابندی لگانے کے
حکومت کے اعلان کے بعد آج ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کہا کہ وہ
500 روپے اور 2000 روپے کے نئے نوٹوں کے ساتھ پوری طرح تیار ہے اور لوگوں
کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا ہوگا۔ آر بی
آئی گورنر اُرجت پٹیل اور وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمہ کے
سکریٹری شکتی کانتا داس نے وزیر اعظم کے قوم کے نام خصوصی خطاب کے بعد ایک
مشترکہ پریس کانفرنس میں 500 روپے کے نئے نوٹ اور 2000 روپے کے نئے نوٹوں
کی شکل بھی دکھائی۔ یہ نوٹ 10 نومبر کو جاری کئے جائیں گے۔